اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا: رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت نے اقوام متحدہ کے سکیرٹری جنرل بان کی مون کی جنگ بندی کی تجویز کو رد کردیا ہے اسرائیلی حملوں میں اب تک 583 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 583 فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں شہداء میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل پر زوردیا تھا کہ وہ جنگ بند کردے جسے اسرائیلی وزیر اعظم نے رد کردیا ہے۔ ادھر تل ابیب میں خطرے کے سائن بج رہے ہیں اسرائیلیوں پر اسلامی مزاحتمی تحریک کے حملوں کی وجہ سے سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فلسطینی جہادی تنظیمیں بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو جواب میں راکٹ فائر کررہی ہیں ۔جس میں اب تک متعدد اسرائیلی زخمی اور 26 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
.......
/169